حضرت سیدنا امیر معاویہ جلیل القدر صحابی ، عظیم جرنیل تھے ، فہد عباسی

 مری ( نامہ نگار خصوصی)حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کاتب وحی اور جلیل القدر صحابی ،  ؓ ایک عظیم جرنیل،سپہ سالاراورمیدان ِحرب کے نڈرشہسوار تھے ،جنہوں نے نہ صرف خلفائے سابقین ؓ کی سرکردگی میں اسلام کے دفاع اور تحفظ کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیے بلکہ خودان ؓ کا دورخلافت فتوحات اور غلبہ اسلام کے حوالے سے شان دار دورِ تھا، انداز حکمرانی امت کیلئے مشعل راہ اور حکمرانوں کیلئے عملی نمونہ ہے؛ ان خیالات کااظہار ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن تحصیل مری  محمد فہد عباسی نے 22رجب المرجب یوم سیدناامیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ سے مناسبت تحصیل بھر میں تشہیری مہم کے آغاز کے موقع پر کیا ۔  انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اپنے تاریخی و اسلامی ورثہ سے تعلق جوڑنے کے لیے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن