سبی میں پانچ پنجابی مزدوروں  کی ٹارگٹ کلنک

Mar 07, 2021

سبی میں بم دھماکہ پنجاب کے 5 مزدور شہید، 2 سرکاری اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی، پانی کی پائپ لائن بچھانے کیلئے جانے والے مزدوروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
بلوچستان میں حالات بگاڑنے کی ذمہ داری براہ راست بھارت اور اسکے زیرسایہ افغانستان میں پلنے والے دہشت گردوں پر عائد ہوتی ہے۔ بھارت اور اسکے زرخرید ایجنٹ پاکستان میں صوبائیت اور لسانیت کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں۔ کچھ عرصہ قبل بھی بلوچستان میں صوبائیت اور لسانیت کے نام پر پنجابی آباد کاروں اور مزدوروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ سکیورٹی فورسز کی سخت کارروائیوں کی وجہ سے دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن ہوا مگر اب بھی بچے کھچے دہشت گر د اپنے سہولت کاروں کی بدولت پاکستان خاص طور پر بلوچستان میں کہیں نہ کہیں واردات کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ روز انہی وطن دشمنوں نے سبی میں پنجاب سے آئے مزدوروں کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا جو پانی کی پائپ لائن بچھانے جارہے تھے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طرح کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے سکیورٹی فورسز اور حکومت دہشت گردوں اور ان کو پناہ دینے والوں کیخلاف سخت آپریشن کرے۔ اس کے ساتھ اقوام متحدہ کو بھیجے گئے دہشت گردی کے ثبوت کی روشنی میں عالمی دہشت گرد بھارت کو لگام دینے پر زور دیا جائے جس کی وجہ سے خطے کا امن دائو پر لگا ہوا ہے۔

مزیدخبریں