پنجاب حکومت کا سپرنگ فیسٹول اورپنجاب کلچر ڈے منانے کا اعلان

Mar 07, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بتایا کہ مارچ کے ماہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں جشن بہاراں اور سپرنگ فیسٹیول منایا جائے گا ۔ 20، 21 اور 22 مارچ کو سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بیٹل آف لاہور کے نام سے لاہور قلندر کے ساتھ ملکر ایک ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی۔ میوزیکل ایونٹ میں راحت فتح علی خان، آئمہ بیگ، عطاء اللہ عیسی خیلوی پرفارم کریں گے میراتھن ریس ، نیشنل سائیکلنگ کا ایونٹ بھی کرایا جائے گا۔ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے 13 مارچ کی رات کو ایک نائٹ منائی جائے گی شاپنگ فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھی الحمراء ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یوم آزادی کے حوالے سے بھی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے میاں میر ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دکانوں اور 3 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا۔

مزیدخبریں