گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ضلعی صدر امین بٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے راہنمائوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے حملہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ، حکمران اپنی حرکتوں سے ملک کو انارکی کی جانب لے جارہے ہیں، انہیں احساس نہیں کہ عدم برداشت اور آگ بھڑکی تو پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ، ا ن خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال ،خرم دستگیر خان،مصدق ملک اور مریم اورنگزیب کے ساتھ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے کی جانے والی غنڈہ گردی انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ، یہ رویہ کسی بھی طور پر جمہوری نہیں ہے اور سراسر آمرانہ سوچ کا مظہر ہے ، انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کو احساس نہیں کہ اگر ملک میں عدم برداشت تشدد کی آگ بھڑک گئی تو پھر پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی حکومت کو چاہئے کہ سیاسی درجہ حرارت کو نارمل کرنے کے لئے اقدامات کرے لیکن افسوس کہ حکمران خود اس قسم کے واقعات کرا کے حالات خراب کررہے ہیں۔
حکمران اپنی حرکتوں سے ملک کو انارکی کی طرف لے جارہے ہیں:امین بٹ
Mar 07, 2021