ایف اے ٹی ایف کی ایماء پر مدارس گروی نہیں رکھ سکتے:علماء

لاہور(خصوصی نامہ نگار )وقف پراپرٹیز ایکٹ 2020ء کو علماء  و مشائخ کی مشاورت کے بغیر اسمبلی میں پیش کرنے پر نیشنل مشائخ کونسل کے وفد نے خواجہ غلام قطب الدین فریدی کے ہمراہ ڈی جی اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سے ایوان اوقاف میں ملاقات کی، ملاقات میں پیر سید تنویر بخاری، پیر عامر شاہ، پیر سعید احمد صابری، نوید اختر ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے، وفد نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وقف پراپرٹیز ایکٹ میں ترامیم بنیادی اسلامی تعلیمات و دستور پاکستان کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں، ایف اے ٹی ایف کی ایماء پر مساجد مدارس اور خانقاہوں کو گروی نہیں رکھ سکتے، حکومت مشائخ و علماء کی مشاورت سے از سر نو ترامیم کرے، صوفیاء کے ماننے والے پرامن طبقہ کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، حکومت کا منصوبہ عبادگاہوں کو اپنی تحویل میں لینے کا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، مشائخ عظام نے واضح کیا کہ اگر فی الفور بل واپس نہ لیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن