راولپنڈی  ودیگر شہروں کے تاجروںکاعمران خان سے اظہار یکجہتی

Mar 07, 2021

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی سمیت مختلف شہروں سے تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ حاجی طاہر نوید مرکزی صدر,محمد قیصر کیانی مرکزی نائب صدر محمد علی ,میاں محمد ادریس انفارمیشن سیکرٹری ,بابو سجادفنانس سیکرٹری ,راشد خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ,رانا جلیل حسن گادی صدر شمالی پنجاب ,شیخ اویس محمودصدر اسلام آباد ریجن ,عبداللہ خان دمڑ صدر ویسٹ پنجاب ,ملک اعجاز آرائیں صدر جنوبی پنجاب ,صدر آزادکشمیر ریجن ملک جمیل اعوان، جہانگیر خان، شاہد قیوم مغل صدر ضلع راولپنڈی, فہیم صدیقی صدر میٹروپولیٹن کے ہمراہ تاجران کی بڑی تعداد نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیااور بتایا کے تاجر پی ٹی آئی گورنمنٹ پر مکمل اعتمادکرتے ہیں۔سابقہ حکومتوں نے ملک میں کرپشن اور رشوت کا بازار گرم کیا جس سے تاجر برادری شدید مشکلات کا شکار ہوئی چوروں کی حکومت میں تاجر لٹتے رہے آج عمران خان اداروں سے رشوت ستانی ختم کرنے اور اجارہ داری کا خاتمہ چاہتا ہے۔عمران خان کی قیادت میں تاجروں کی ہر ممکن مدد جاری رہے گی 

مزیدخبریں