جامعہ بنوریہ کی سالانہ تقریب، 17 ممالک کے 78 طلبہ میں اسناد تقسیم

Mar 07, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ غیر ملکی کی پانچویں سالانہ تقریب البرنامج السنوی 2021 کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ سے سند فراغت حاصل کرنے والے 17 ممالک  78طلبہ کو دستار فضیلت سے نوازا گیا.بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ جہاں52 ممالک کے پانچ ہزار سے زائد طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں اس سال جامعہ بنوریہ عالمیہ سے سند فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 330 طلبہ ملکی وغیر ملکی ہیں،  جن میں17 ممالک کے 78 طلبہ شامل ہیں۔ پاکستان کا واحد دینی ادارہ ہے جس میں450 سے زائد غیر ملکی طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔غیر ملکی طلبہ کے اعزاز میںسالانہ تقریب کا انعقاد جامعہ بنوریہ عالمیہ کے قریب مقامی ہال میںکیا گیا ۔جس میں سال بھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں مہتمم جامعہ بنوریہ مولانا نعمان نعیم نے انعامات تقسیم کیے ، اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے غیر ملکی طلبہ نے عربی اردو انگلش اور اپنی زبانوںمیںمعاشرتی مسائل کے حوالے سے ٹیبلوز بھی پیش کیے ، جبکہ ملکی وغیر ملکی مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں