ای سی ایل سے نام خارج کیا جائے‘ نثارکھوڑو  عدالت  پہنچ گئے

کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر نثار احمد کھوڑو نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے  سے متعلق درخواست دائر کردی،دراخواست میں وزارت داخلہ،ایف آئی اے ،نیب و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،پیپلزپارٹی سندھ کے صدرکادرخواست میں موقف اختیار کیاکہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،29 اپریل 2020 کو نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹفیکشن جاری کیا گیا،درخواست گزارنثارکھوڑونے کہاکہ اہلیہ یو ایس اے میں رہائش پذیر ہیں جب سے کورونا وائرس شروع ہوا ہے اہلیہ وہاں اکیلی ہیں،نثارکھوڑونے عدالت سے استدعاکی کہ وہ مختلف ہیلتھ ایشوز کا شکار ہیں،بچے بھی کم عمر ہیں انہیں اپنے باپ کی ضرورت ہے، درخواست میں کہاگیاکہ میرا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے نوٹی فیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...