اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے متحدہ قومی موومنٹ کے راہنمائوں سے ملاقات کی ،ذرائع نے بتایاہے کہ انہوں نے سینٹ کے چیئرمین کے الیکشن میں تعاون کے لئے درخواست کی ،بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارا وفد صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے مل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں کافی کام کیا ہے، جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم کے متعلق متحدہ نے کافی ساتھ دیا۔