اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نوٹس لے ووٹ کی سکریسی پی ڈی ایم والوں کو کیسے پتا چل گئی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے سے قبل پارلیمنٹ ہائو س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ ڈالنے کے لئے ارکان انتظار بھی نہیں کر رہے، ارکان اسمبلی دس بجے سے پہلے ہی پارلیمنٹ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔گھوڑے، چالباز لوگوں اور پی ڈی ایم کا حال آپ پہلے ہی دیکھ چکے ہیں،جو چوروں کو پناہ دینا چاہتے تھے۔