راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر)انوار الحق کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ کا اچانک دورہ کیا اورہسپتال میں انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیاانہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی سٹاف کی حاضری چیک کی اور ہسپتال کے مختلف وارڈز سمیت ادویات سٹور کا بھی معائنہ کیاانہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی کی صورتحال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی سمیت بہترین سہولیات فراہم کی جائیں مریضوں کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور اس ضمن میں غفلت کے مرتکب اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے حکومت پنجاب صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
حکومت پنجاب عوام کوصحت کی سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر
Mar 07, 2021