جو بحران میں ہو اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلا جاتا ہے ، امین ا لحق

اسلام آباد(نیوزرپورٹر )وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد کراچی اور اربن سندھ کے مسائل پر بیٹھ کر بات کریں گے ،چار دنوں میں وزیراعظم سے ایم کیوایم کے وفد کی دو مرتبہ ملاقات ہوئی، پارلیمنٹ ہائو س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ہم نے وزارت کا مطالبہ نہیں رکھا۔ہم نے کہا کراچی کے عوام کو بھی نوکریاں دی جائیں، ایم کیو ایم نے  وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا،جب کوئی فریق بحران میں ہو تو اسے بلیک میل نہیں کیا جاتا ،جو بحران میں ہو اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلا جاتا ہے ، امین الحق کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد کراچی اور اربن سندھ کے مسائل پر بیٹھ کر بات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن