ملتان (سپیشل رپورٹر) سینٹ الیکشن میں الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے امیدوار کو جتوانے میں بھرپور کردار ادا کیا سینٹ کے الیکشن میں الیکشن کمیشن کا کردار یکطرفہ نمایاں نظر آرہا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں ایم پی اے علی حیدر گیلانی کچھ آراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھا رہے ہیں ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے یوسف رضاگیلانی اور علی حیدر گیلانی کے خلاف الیکشن کمیشن اور دیگر قانونی ادارے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نااہل قرار دے ۔ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر،جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ، شہباز قریشی،عبدالمجید گجر نے منعقد اجلاس کے موقع پر کیا ۔ملک عدنان ڈوگر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر کامیاب ہوئے اور قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا تما م ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔