ضلع رحیم یار خان میں تین روزہ جشن بہاراں  فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ

رحیم یار خان (بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ کا شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع میں تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول منعقدکرنے کا فیصلہ، جشن بہاراں کی تین روزہ تقریبات21 تا 23 مارچ تک شیخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس میں جاری رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت جشن بہاراں فیسٹیول کے انعقاد و انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقدہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث شہریوں کو ذہنی سکون اور تفریحی مواقع فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ جشن بہا راں فیسٹیول منعقد کرانے کے لئے پْرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول میں فلاور شو، کھیلوں کے مقابلے، علاقائی ثقافت، میوزیکل نائٹ ، قرارداد پاکستان کی مناسبت سے قومی یکجہتی کے پروگرامز، فوڈ سٹریٹ، آتش بازی سمیت دیگر رنگارنگ تفریحی پروگرامز فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...