شمالی وزیرستان میں آپریشن 3دہشتگرد کمانڈروں سمیت 8ہلاک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں بویا اوردوسلی میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر کی گئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 دہشتگرد کمانڈرز عبد الانیر عرف عادل،جنید عرف جامد،خالق شاہ عرف ریحان شامل ہیں ۔عادل کا کالعد م ٹی پی پی طوفان،جنید ٹی پی پی طارق اور خالق کا تعلق ٹی پی پی  صادق نور گروپ سے تھا،ہلاک دہشتگرد2009 سے سکیورٹی فورسز،شہریوں پر حملوں، بارودی سرنگ بچھانے ،ریموٹ کنٹرول دھماکوں،ٹارگٹ کلنگ،اغوا برائے تاوان،بھتہ خوری میں ملوث تھے،علاقے میں دہشتگردوں کو بھرتی بھی کرتے تھا،بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی بر آمد ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن