فیصل واوڈا کا بیان حلفی بادی النظر میں جھوٹا‘ الیکشن کمشن مناسب حکم جاری کر سکتا ہے: تحریری فیصلہ 

Mar 07, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واڈا نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ فیصل واڈا کا بیان حلفی بادی النظر میں جھوٹا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جھوٹے بیان حلفی کے نتائج ہیں۔ فیصل واڈا نے الیکشن کمشن میں بیان حلفی جمع کرایا، الیکشن کمشن معاملے کی تحقیقات کر کے مناسب حکم جاری کر سکتا ہے۔ الیکشن کمشن کے پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق فیصل واڈا نے11 جون کو دوہری شہریت نہ رکھنے کا بیان حلفی جمع کرایا۔ عدالت میں پیش ریکارڈ کے مطابق فیصل واڈا کو امریکی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ 25جون کو جاری ہوا۔ فیصل واڈا کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت وہ امریکی شہری اور الیکشن لڑنے کے لیے نااہل تھے۔  فیصل واڈا نے نااہلی درخواست پر کوئی جواب داخل نہیں کیا۔ فیصل واڈا نے کبھی ایک اور کبھی دوسری وجہ سے معاملے کو طول دیا اور جواب داخل نہ کرا کے کیس میں تاخیر کی۔

مزیدخبریں