سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھائو‘ایک ہفتے کے دوران27پوائنٹس اضافہ

Mar 07, 2021

کراچی( این این آئی ) مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج گزشتہ ہفتے اتارچڑھائو کا شکار رہی اور ہفتہ وار کاروبار میں اتارچڑھائو کے بعد محدود پیمانے تیزی رونما ہوئی۔سینٹ الیکشن اور آئی ایم ایف کی کرونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 200ارب روپے کے اضافی اخراجات کی منظوری جیسی خبریں کاروبار پر اثرانداز رہیں۔ہفتہ وار کاروبار میں 46ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہونے کے بعد گرگئی ہفتے وار کاروبار محدود تیزی کے باوجود سرمایہ کاروں کے 15ارب 10کروڑ 44لاکھ 53ہزار 773روپے ڈوب گئے جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 81کھرب 92ارب 4کروڑ 35لاکھ 78ہزار 669روپے ہوگیا۔ہفتے وار کاروبار میں 100 انڈیکس27.67 پوائنٹس بڑھکر45837.35 پوائنٹس پربند ہوا ۔ 

مزیدخبریں