لاہور (نامہ نگار) پیپلز پار ٹی کے جیالوں نے گزشتہ روز بلاول ہائوس لاہور کے باہر مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔ جیالوں نے خالی برتن، سوکھی روٹیاں، گیس سلنڈر اور ڈنڈے اٹھا کر مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بلاول ہائوس لاہور کے باہر دھرنا دے کر روٹی مہنگی ہائے ہائے، سبزی مہنگی ہائے ہائے، گیس مہنگی ہائے ہائے کے نعرے لگائے۔