لاہور(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی ٹیسٹ میں تیسرے روز چائے کے وقفے کے بعد کم روشنی کے سبب کھیل جلدی ختم کردیا گیا۔پنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 156 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور عثمان خواجہ ، ڈیوڈ وارنر نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں‘مہمان ٹیم نے 2وکٹوں پر ۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 68 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کرکے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔ عثمان خواجہ کو نعمان علی نے پویلین روانہ کیا وہ 97 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔اوپنرز کے 203 رنز پر پویلین لوٹ جانے کے بعد مارنوس لابو شین اور سٹیوسمتھ نے سکور کو آگے بڑھایا۔تیسرے دن کا کھیل جب کم روشنی کی سبب جلدی ختم ہوا تو مارنوس لابو شین 69 اور سٹیوسمتھ 24 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے‘مہمان ٹیم نے 2وکٹوںپر 271رنز بنالئے ‘ پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 205 رنز درکار اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں جبکہ ٹیسٹ میں مزید 2 دن کا کھیل بھی باقی ہے۔اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن پہلے سیشن میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز کے کھیل کا آغاز 5 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا۔میچ میں گزشتہ روز پاکستان نے پہلی اننگز 4 وکٹ پر 476 رنز بنا کر ڈکلیئر کی تھی۔اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی اننگز کھیلی۔
پنڈی ٹیسٹ خواجہ،وارنر کی نصف سنچریاں،آسٹریلیا کے2وکٹوں پر211رنز
Mar 07, 2022