مودی کی ایک اور مکاری: طلباء کے ساتھ سفر کی جعلی تصویر شیئر کر دی


نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔ نریندر مودی نے پونے میٹرو بس کا افتتاح کیا اور سکول کے بچوں کے ساتھ سفر کی تصویر شیئر کر ڈالی اور کہا کہ ننھے دوستوں کے ساتھ سفر جاری ہے۔ اس جھوٹی خبر کا بھانڈا شہریوں نے خود پھوڑ ڈالا۔ ایک شہری نے لکھا کہ بھارت میں کون سا سکول اتوار کو کھلتا ہے؟ اب پتہ چلا مودی کے کلاس فیلو آج تک کیوں نہیں ملے۔ ایک اور شہری نے کہا کہ کیونکہ مودی جی تو اتوار کو سکول جاتے تھے۔ صارف نے کہا کہ آج اتوار کو کون سا سکول ہے؟ کتنی نوٹنکی کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن