امر تسر:بھارتی فوجی نے5ساتھی قتل،12زخمی کر کے خود کشی کر لی

Mar 07, 2022


امرتسر (نوائے وقت رپورٹ، کے پی آئی، اے پی پی) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کا واقعہ امرتسر کے علاقہ ساکھا خالصہ ہیڈکوارٹرز میں پیش آیا۔ فائرنگ سے بی ایس ایف کے 5  اہلکار ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے۔ ملزم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔ اہلکار کانسٹیبل ستیپا ایس کے نے اپنے کمانڈنٹ کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی جس سے 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں