سانحہ پشاور‘، علامہ ساجد نقوی کے اعلان پرملک گیراحتجاج و ریلیاں


اسلام آباد(خبر نگار) قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی جانب سے تین روزہ سوگ اور اتوار کو ملک گیر احتجاج کے اعلان پر چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلا تفریق مسلک پرامن احتجاج کرتے ہوئے جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار قصہ خوانی پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں کثیر تعداد میں نمازیوں کی شہادت اور سینکڑوں شدید زخمی ہونے پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے المناک واقعے پرشدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اوراس سفاکیت اور وحشت و درندگی کو ملک کی داخلی سلامتی اور قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی منظم سازش سے تعبیر کیا گیا،شیعہ علماکونسل پاکستا ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے مطابق عوام نے پرامن احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرکے اتحاد و وحدت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا کہ اس قسم کے بزدلانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اخوت و برادری کی فضا کو خراب کرنے کی کوئی کوشش کامیا ب نہیں ہوسکتیں ۔

ای پیپر دی نیشن