لاہور سنٹرل بزنس میں کثیر المقاصد ،کثیر المنزلہ عمارت نووا ون کا سنگ بنیاد 

Mar 07, 2022


لاہور  (نیوز رپورٹر)  لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں کثیر المقاصد اور کثیر المنزلہ عمارت نووا ون کا سنگ بنیاد رکھنے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد لاہور شہر میں ایک جدید اور دوررس کاروباری فوائد کے حامل منصوبے کی باقاعدہ تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے۔ گذشتہ سال 7 ستمبر کو سنٹرل بزنس ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پانچ بڑے کمرشل پلاٹس کا آکشن کیا جس میں سب سے بڑے 18 کنال کے پلاٹ پر نووا ون کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے جو لاہور کی کاروباری برادری کیلئے ترقی اور بہتری کے نئے مواقع فراہم کریگی۔نووا ون کا ڈیزائن دنیا کے بہترین آرکیٹیکٹ مارکوس کاسا مونٹی نے تیار کیا ہے۔ اس موقع پر مسٹر مارکوس مونٹی کاسا نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے عمارت کے ڈیزائن کے خدوخال بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دل لاہور میں میں ایک کثیر المقاصد اور کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر ان کیلئے بڑا چیلنج تھا ۔لاہور سنٹرل بزنس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈیئر (ر)  منصور نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں پلاٹس کے آکشن کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں۔اس موقع پر نووا گروپ کے چیئرمین جنید افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں جس عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے وہ لاہور کی کاروباری برادری کوجدید سہولتوں سے آراستہ ایک ایسا کاروباری مرکز فراہم کرے گی جس کے اندر کمرشل مقاصد کیلئے اعلیٰ ترین سہولتوں سے آراستہ لوکیشنز کیساتھ ساتھ عالمی معیار کا فائیو سٹار ہوٹل بھی ہو گا جس کیلئے عالمی شہرت یافتہ ہوٹل چین کیساتھ ایم او یو بھی طے پا چکے ہیں جبکہ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ دفاتر کیلئے جگہ اور فائیو سٹار معیار کے سروس اپارٹمنٹس بھی لاہور اور پاکستان کے شہریوں کے لیے دستیاب ہو ں گے۔بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شہزادہ خالد بن محمد الخلیفہ جو کہ نووا گروپ کی کمپنی رائل نووا کے چیئرمین ہیں کی طرف سے نووا  ون میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ نووا گروپ کے دوسرے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں