جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد الحرام میں پوری گنجائش کے مطابق اور سماجی فاصلے کے بغیر نماز فجر و ظہر کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔ سعودی حکومت نے سعودی عرب آنے والوں کے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ افغانستان‘ جنوبی افریقہ‘ زمبابوے و دیگر ممالک سے براہ راست سعودی عرب آنے پر پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے۔ ادھر حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں نمازوں کے لئے اجازت نامے کی ضرورت نہیں۔
مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر نماز فجر‘ ظہر کی ادائیگی
Mar 07, 2022