بیٹی کی رخصتی کیسے کروں، بوڑھی زندگی کی التجاء


مکرمی: میں مختلف گھروں میںکام کاج کرتی ہوں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں قرض لیکر ایک بیٹی کی رخصتی کر چکی ہوں جبکہ دوسری کی منگنی دو سال پہلے کر چکی ہوں اب آئندہ ماہ اسکی رخصتی ہے جسکے لئے میں 80ہزار کی ضرورت ہے اپنی بیٹی کی رخصتی کیلئے کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑی جہاں سے امداد کی امید ہو۔ زکوۃ  دفتر سے لیکر بیت المال کے دفتر تک، یہاں تک کہ کوئی خیراتی ادارہ نہیں چھوڑا کہ جہاں پر بیٹی کی رخصتی کی امداد کیلئے درخواست نہ دی ہو آخر کار مجبور ہو کر آج آپ سے مخاطب ہوں بیٹیاں تو اللہ کی رحمت ہوتی ہیں۔کوئی بھی صاحب اولاد ایسا نہیں جو اپنی بچیوں کو عزت سے رخصت کرنے کیلئے بساط بھر کوشش کرتا ہو بعض اوقات قسمت یاور ہو تو بچیاں رخصت ہو کر اپنے گھر کی ہو جاتی ہیں۔ میرے پاس دعائوں اور سسکیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔کوئی نیک بندہ میری صاحب زادی کو اپنی بیٹی سمجھ کراسکی رخصتی کیلئے 80ہزار روپے بھیج کر  ڈھیروں دعائیں لے( بیوہ کلثوم بی بی پشاور 03045100742)

ای پیپر دی نیشن