لاہور (نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی کوریج کے حوالے سے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے نوائے وقت کے کردار کو سراہا اور کہا کہ نوائے وقت نے صیح معنوں میں مثبت رپورٹنگ کی اور اپنی خبروں اور تجزیوں کے ذریعے اپنے قارئیں کو درست معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے نوائے وقت کی ٹیم اور انتظامیہ کو مبارکباد بھی دی۔