بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کی جھلکیاں ندیم بسرا، عدنان فاروق، احسان شوکت، میاں علی افضل 

* پی جی ایم  چوک میں اورنج لائن ٹرین ٹریک کو پی پی کے پارٹی پرچموں سے سجایا گیا* جلسہ گاہ میں سندھ اور ساتھ بلوچستان، خیبر پی کے اور آزاد کشمیر سے بھی کارکن موجود تھے *لاہور سے آئی عمر رسیدہ خواتین کی بڑی تعداد صرف خصوصی طور پر بلاول کو دیکھنے آئی*چھوٹے چھوٹے بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود رہی *کارکنوں کی بڑی تعداد پارٹی پرچم والے کپڑوں میں ملبوس نظر آئی۔*جلسہ گاہ میں کارکن پارٹی پرچم کے مفلر، ٹوپیاں پہنے اور پارٹی پرچم کے بیجز لگائے پہنچے*جلسہ گاہ جیو بھٹو کے نعروں سے گونجتی رہی*جلسہ گاہ میں کارکن پارٹی نغموں پر بھنگڑے ڈالتے رہے*قادر پٹیل گاڑی کی چھت پر پارٹی نغموں پر جھومتے رہے * ملک بھر سے آئے کارکن گروپ فوٹو اور سلفیاں بناتے رہے*کارکنوں کی جانب سے کئی جیب تراش پکڑ کر پولیس کے حوالے کئے گئے *جلسہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پنجابی اور اردو دونوں میں خطاب کیا*جلسہ میں بلاول بھٹو کی آمد سے قبل کبوتر چھوڑے گئے*جلسہ گاہ میں نیازی تیرا ایک ٹھکانہ پاگل خانہ کے نعرے لگتے رہے*جلسہ گاہ میں کارکن گو نیازی گو، گو عمران گو کے نعرے لگاتے رہے *جلسہ گاہ میں کارکنوں کی جانب سے وزیراعظم بلاول بھٹو کے نعرے بھی وقتاً فوقتاً لگتے رہے*بلاول بھٹو کے خطاب سے قبل جلسہ گاہ تالیوں سے گونج اٹھا، جئے بھٹو کے نعرے لگتے رہے اور کارکن جھومتے رہے*جلسہ گاہ میں سندھی زبان میں خصوصی نغمے چلائے جاتے رہے *جلسہ گاہ میں قلفیاں ، پانی کی بوتلیں اور کھانے پینے کی چیزیں فروخت ہوتی رہیں *جلسہ گاہ میں کارکن بڑھتی ہوئی مہنگائی کیوجہ سے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے *جیالے چیئرمین بلاول بھٹو کی آمد سے قبل سندھ سے آئے مختلف سینئر رہنمائوں کے  سیلفیاں اور تصاویر بنواتے رہے *مرکزی ٹرک پر ایک بڑا بینر لگا تھا جس پر لکھا تھا کہ بی بی کا وعدہ نبھانا ہے پاکستان بچانا ہے*ضلعی حکومت کی جانب سے ٹائون ہال کے صدر دروازہ کے باہر ابتدائی طبی امداد کے لئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا تھا*جلسہ کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض حسن مرتضٰی نے سرانجام دیئے*استنبول چوک میں پولیس نے  سندھ کے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کے مسلح گارڈز کو جلسہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...