قبل از وقت الیکشن اتحادیوں کی طرح اپوزیشن سے بھی مذاکرات ہونے چا ہئیں : شیخ رشید


اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے مڈٹرم انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اتحادیوں کی طرح اپوزیشن سے بھی مذاکرات ہونے چاہئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو قبل از وقت انتخابات کے معاملے پر مذاکرات کی دعوت دی اور کہا کہ بات چیت ہونی چاہئے۔ حالات ہی ایسے ہیں۔شیخ رشید کا تجویز دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے بھی مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ وقت مل بیٹھ کر بات کرنے اور مسائل حل کرنے کا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک نجی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے اس سے قبل بھی ایک پروگرام میں کہا تھا کہ جو انتخابات 5 سال بعد ہونے ہیں وہ ایک سال یا 6 مہینے پہلے بھی ہوسکتے ہیں اور اگر ایسا ہو بھی جاتا ہے تو کون سی قیامت آ جائے گی؟ آئیں ہم مل کر بات چیت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...