میلسی(نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت‘تحصیل رپورٹر )وفاقی وزیر اور تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم خسرو بختیار نے میلسی میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ 8 کروڑ کی عوام کیلئے ایک سیکرٹریٹ ناکافی ہے اس لیئے ہماری حکومت نے 2 سیکرٹریٹ بنا دیئے ہیں جو جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو۔دور کرنے میں معاون ہوں گے اور بجٹ میں33 فیصد فنڈز جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیئے گئے ہیں اب جنوبی پنجاب کا پیسہ لاہور نہیں جائے گا جلد ہی عوام جنوبی پنجاب نئے صوبے کے نئے صوبے کی خوشخبری سنے گی۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ تین بار آج کے جلسہ کے سلسلہ میں ملتان سے بذریعہ سڑک میلسی آئے ہیں اس روڈ کی تباہ حالی کے باعث ان کی کمر دکھ کر رہ گئی ہے اس لیے میلسی ملتان روڈ کو وزیر اعلی فوری تعمیر کرائیں کیونکہ یہاں کے عوام دن رات اذیت کا شکار ہیں ۔ ہم نے 2018 کے انتخابات سے قبل صوبہ جنوبی پنجاب محاذ بنایا اسطرح صوبہ جنوبی پنجاب محاذ نے جائزہ لیا تو ہمیں ملک میں پی ٹی آئی واحد جماعت نظر آئی جو نہ صرف ملک کے چاروں صوبوں میں مقبول بلکہ اسکے چیئرمین عمران خان ایک ایماندار محب وطن صاف ستھری سیاست کے علمبردار اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام سے محبت کرنے والے پائے جس پر ہم نے پی ٹی آئی جوائن کر کے 2018 کے انتخابات میں حصہ لیا پی ٹی آئی نے کامیابی کے بعد پہلا کام جو کیا وہ وزیر اعلی پنجاب جنوبی پنجاب کے پسماندہ ترین علاقہ سے بنا کر ثابت کر دیا کہ عمران خان واقعی جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کو اپر پنجاب کے برابر لانا چاہتے ہیں