یکمشت پراپرٹی ریٹس200 سے  300فیصد بڑھانا تشویشناک ہے : پیاف


لاہور(سٹاف رپورٹر)ایف بی آر کا یکمشت پراپرٹی ریٹس200 سے  300فیصد بڑھانا تشویشناک ہے اور یہ پراپرٹی کا بزنس تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ایف بی آر پراپرٹی ریٹس 2019ء کے مطابق بڑھایا جائے ، 2016 ، میں ایف بی آر سے طے ہو اتھا کہ 20فیصد ہر سال بڑھایا جائے گا۔ جبکہ یکدم 200ے 300 فیصد تک پراپرٹی ریٹس بڑھا دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اصل ویلیو سے قیمتیں تقریباً 100گنا بڑھ چکی ہیں، بیوروکریسی وزیراعظم کے وژن کو سبوتاژ کرر ہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سینئر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان نے وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...