اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ صنعتی مراعاتی پیکج سے مقامی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیساتھ ساتھ برآمدات میں اضافہ اور صنعتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ گزشتہ روز لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر مہر کاشف یونس کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیکج سے طویل مدتی فوائد حاصل ہونگے ۔ صنعتی یونٹس اپنی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے اقدامات اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سائنسی خطوط پر اپنی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکج سے چھوٹے اور بڑے صنعتی یونٹس میں 50 بلین روپے اور اس سے زائد کی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے گا۔ جس سے صنعتی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
حکومتی پیکج : چھوٹے اور بڑے صنعتی یونٹس میں 50 بلین کی سرمایہ کاری متوقع
Mar 07, 2022