ایگریکلچرل یوتھ فیسٹیول  11مارچ کو منعقد ہوگا: رفیق ڈوگر


راولپنڈی( نامہ نگار )محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام ایگریکلچرل یوتھ فیسٹیول 11مارچ کو منعقد ہوگا ۔ ڈائریکٹر بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ چکوال محمد رفیق ڈوگر نے بتایاکہ بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری)چکوال میں دو روزہ ایگریکلچرل یوتھ فیسٹیول11 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔ڈائریکٹر باری نے کہاکہ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد زراعت اور اس کے ذیلی شعبوں کی پیداواری صلاحیت میں جدید تکنیکی طریقوں سے اضافہ اور زرعی شعبہ میں کاروبار کے مواقع بارے سول سوسائٹی میں آگاہی عام کرنا ہے۔ اس موقع پر ایگریکلچرل یوتھ فیسٹیول کے فوکل ڈاکٹر رمضان انصرنے کہا کہ اس فیسٹیول میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے زیر تعلیم اور فارغ التحصیل طلباو طالبات اور سول سوسائٹی سے خواتین و حضرات شرکت کر سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...