ایف بی آر کو جائیدادوں کے لین دین سے25 ارب  اضافی ملیں گے  

Mar 07, 2022


لاہور( این این آئی )فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو  رواں مالی سال کے آخری چار مہینوں میں جائیدادوں کے لین دین سے سالانہ ریونیو کلیکشن 20 فیصد سے 25 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے ۔مالی سال 2020-21 میں ایف بی آر نے ملک میں پراپرٹی کے لین دین سے 64 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ایف بی آر کے ویلیو ایشن ریٹ صوبوں کے مقابلے میںزیادہ ہیں لیکن پھر بھی مارکیٹ ویلیو سے کم ہیں، جس کے باعث ایف بی آر ہر مالی سال جولائی سے ویلیو ایشن ریٹس پر نظرثانی کرتا ہے، جس کا مقصد  مارکیٹ ویلیو کے برابر لانا ہے ۔رئیل سٹیٹ سے متعلق خرید و فروخت کو دستاویزی شکل دینا عالمی منی لانڈرنگ واچ ڈاگ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا بھی مطالبہ ہے جس نے پاکستان کو 2018 ء سے دہشت گردی کی مالی معاونت پر ناکافی کنٹرول والے ممالک کی اپنی گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے۔ ایف بی آر نے پہلے ہی اس کیلئے کام شروع کردیا ہے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزیدخبریں