اٹلی کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا: محمد شہریار خان

Mar 07, 2022


اسلام آباد (کامرس رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پیش کردہ مراعاتی پیکج کے بعد اٹلی کے سرمایہ کاروں کا اعلی سطحی وفد مشترکہ منصوبوں کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں تلاش کرنے کیلئے ایمیلیو گورینی کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اٹلی کے شہر میلان میں حکومت پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری قونصلر محمد شہریار خان نے ورچوئل کانفرنس کے ذریعے چیئرمین یوکے پاکستان بزنس کونسل میاں کاشف اشفاق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کیلئے پاکستان کیساتھ فیشن انڈسٹری میں اپنی مہارت شیئر کر سکتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ فیشن انڈسٹری میں تعاون پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ڈیزائنوں کو بین الاقوامی مارکیٹ کے نئے رجحانات کے مطابق بہتر بنانے اور پاکستان میں لکڑی کا کام کرنے والے کارکنوں کو جدید تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں