گوادر(بیورو رپورٹ) بابا میر غوث بخش بزنجو فٹبال سٹیڈیم میں یوتھ فیسٹیول کے دوسرے روز بھی زور شور سے جاری رہا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ رنگارنگ دلچسپ پروگرام اور مقابلے بھی ہوئے سکولوں کالجز یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات کے درمیان فیسٹول میں سائنس ماڈل،وال پیٹنگ پیپر پیٹنگ،ٹیبلوز ڈرامے ، تقاریر،بلوچی کلچر کے مقابلے ہوئے جس میں گوادر سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولز،گرلز و بوائز کالجز، گوادر یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ گوادر یوتھ فیسٹیول میں 20 سے زائد مختلف سٹالز بھی لگائے گئے جن میں بلوچی روایتی کھانے بلوچی ثقافتی و دیگر مختلف اشیاء پر مشتمل سٹالز بھی لگائے گئے۔ گوادر یوتھ فیسٹیول کے آج کے مہمان خاص سیکرٹری کھیل اور امور نوجوانان اور کمشنر مکران ڈویژن شبیر احمد مینگل تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) جمیل احمد بھی ان ہمراہ تھے جنہوں نے گوادر یوتھ فیسٹیول کے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا اور سٹالز پر لگائے گئے ماڈل میں گہری دلچسپی ظاہر کیا ۔