گوادر(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن( ر) جمیل احمد بلوچ کی طرف سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق گوادر یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے پیشِ نظر گوادر شہر کے تمام سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا لہذا آج بروز پیر کو گوادر شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔