ایلم اتحاد کا قبائلی جرگہ، سمالانی برادری کے گھر پر حملہ کی مذمت

خاران(نامہ  نگار )  ایلم  اتحاد کا  قبائلی جرگہ میروانی ہاؤس میں ملک عبد القدوس میروانی کی سربراہی میں ہوا جرگہ میں  قلندرانی میروانی سمالانی  رودینی قمبرانی گرگناڑی آلہ زئی اقوام کے معززین  بھی شریک تھے جرگہ  گزشتہ روز  سمالانی  برادری کے گھر پر حملہ اور چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کرنے پر بلایا گیا اس موقع پر ملک عبدالقدوس میروانی سردار علی احمد قمبرانی مولوی عبد الحق سمالانی حاجی صالح محمد قلندرانی حاجی علی اکبر قمبرانی حاجی خدارحیم  قمبرانی ٹکری نوربخش سمالانی منیر احمد گرگناڑی نجیب اللہ قمبرانی  حاجی محبوب بجارزئی میر محمد حسن قمبرانی حاجی عباس میروانی حاجی خدا بخش سمالانی ودیگر نے کہا کہ پچھلے پانچ دونوں سے ایف آئی آر درج  کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف ابھی تک کوئی  کارروائی نہ کرنا انتظامیہ کی کارکردگی پر  سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمالانی  قوم  تہنا نہیں ہے ہم ایلم اتحاد کسی صورت اپنی برادری کو ظالم اور جابر لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑینگے چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...