صحافت ایک مقدس پیشہ ہے: رانایوسف،عبد الجبار رضا،شیخ عبد الخالق ،مبشر الحسن قادری

Mar 07, 2022

پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف پاکستان کا اجلاس سینئر صحافی شیخ عبد لخالق قادری کی رہائش گاہ پر زیر صدارت بزرگ سینئر صحافی رانا یوسف وحید ہوا ۔شفقت حسین تارڑ ضلعی صدر ضلع حافظ آباد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے ضلع حافظ آباد کی جنرل سیکرٹری شپ کیلئے مبشر الحسن قادری کا نام پیش کیا جس کو اجلاس کے تمام شرکاء نے تائید و حمایت کر کے کثرت رائے سے منتخب کیا ۔بعد ازاں رانایوسف وحید ،عبد الجبار رضا انصاری ،شیخ عبد الخالق قادری اور مبشر الحسن قادری نے اپنے خطابات میں کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کے ذریعے صحافی خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہوئے خلق خدا کی خدمت کرکے اپنی دنیا و اخروی تابناک بنا سکتے ہیں ۔اجلا س میں وسیم شاہ ،محمد یعقوب ،فاروق احسان ،میاں عرفان حیدر اعوان،غضنفر عباس سیال ،شوکت علی وٹو،مظہر وڑائچ،ظفر عباس ،دلاور حسین ودیگر اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس مین مرحومین صحافیوں جن میں شیخ عبد القیوم قادری،اعجاز احمد حسن ،محمد اسحاق ساقی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔   

مزیدخبریں