دہشتگری کے پیچھے بھارت اورامریکہ کا ہاتھ ہے:لالہ عصمت انصاری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما اورسابق چیئرمین ،صدر (ن) لیگ پی پی 57لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی دہشتگری کے پیچھے بھارت اورامریکہ کا ہاتھ ہے، دہشتگردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں،سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے امن کو سبوتاژ کیا جارہا ہے،دہشتگردی کی نئی لہر انتہائی خطرناک ہے، پشاور سانحہ انتباہ ہے۔ گزشتہ تین مہینے سے مسلسل دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں ،سکیورٹی فورسز،عوام اور دیگر افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے،دہشتگرد پاکستان میں بسنے والوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیںلیکن ان کے عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سر اٹھاتی دہشتگردی پر سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن