امتحان پیٹرن میں تبدیلی ،طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا:احسان علی

Mar 07, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )) پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ نے کہاہے کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے امتحان برائے سال 2022میں تبدیلی کی وجہ سے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں تیس فیصد سوالات کا اختیار پیپر سیٹر کو دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سوچ سمجھ کے مطابق مشقی سوالات کے برعکس خود نئے سوالات پرچوں میں شامل کرے، کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے پہلے ہی بند رہے ہیں جس سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوا ہے اگر اس سال میٹرک کے سالانہ امتخانات میں نئے پیٹرن کے مطابق پرچے شامل کئے گئے تو طلباء کے ساتھ زیادتی ہو گی۔

مزیدخبریں