کامونکی،سادھوکے، تتلے عالی میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں

Mar 07, 2022

کامونکی+سادھوکے+ تتلے عالی (نمائندہ خصوصی +نامہ نگاران) چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات ،لاکھوں روپے اور قیمتی کبوتر چوری کرکے لئے گئے جبکہ دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے تین ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔بتایا گیا ہے قصبہ واہنڈو کے رہائشی کاشف رحمانی کے جنرل سٹور کے تالے توڑ کر ساڑھے پانچ لاکھ روپے چوری کرکیلئے گئے، دوسری چوری کی واردات میں محلہ ہجویری کامونکے کے محمد امین ارائیں کے اہلخانہ دوسرے شہر گئے ہوئے تھے چور گھر کے تالے کاٹ کر ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ،ڈکیتی کی واردات میں ماڈل ٹاؤن نزد ریلوے روڈ پر ڈاکوؤں نے رمضان انصاری سے اسکی موٹر سائیکل چھین لی ،سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے، محلہ چھتی گلی کے سعید انصاری سے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو ریلوے روڈ نزد بھٹیاں ٹبہ محمد نگر پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر تین ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔جبکہ تتلے عالی کے علاقہ چوری کی واردات میں موضع لنج شریف کے رہائشی ذوالفقار احمد کی حویلی سے رات کے اوقات میں چور پندرہ قیمتی کبوتر چوری کرکے لئے گئے ۔ نواحی گاں بھروکی ورکاں کے تین دوست محبوب احمد،شہباز اور عرفان سیم نالہ پل کے نزدیک سے گذر رہے تھے کہ ناکہ لگائے تین ڈاکوں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ان سے مجموعی طور پر اکتیس ہزارروپے اور موبائل فونز چھین کر لے گئے۔دوسری واردات میں موضع گھوگا کا محنت کش سجاول کامونکی سے واپس جارہا تھا کہ نواحی گاں چک لکھیا کے نزدیک موٹر سائیکل سوار ڈاکو اس سے سات ہزاروپے چھین کر فرار ہوگیا۔تیسری واردات میں گوجرانوالہ کا داد اعظم موٹر سائیکل پر لاہور سے واپس آرہا تھا جی ٹی روڈ چیانوالی کے نزدیک دو ڈاکو اس سے نقدی، قیمتی کاغذات اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔صدر پولیس نے الگ الگ مقدما ت درج کرلیے ہیں۔

مزیدخبریں