کھاریا نوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما وٹیکسٹائل انڈسٹریزمینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کامستقبل رو شن ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی تاجروں اور سرما یہ کاروں کو حکومت نے بھرپور تحفظ فراہم کیا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے جتنے مواقع موجودہ دور میں میسر ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی تمام سیکٹرز ترقی کررہے ہیں اور تمام شعبوں کے نمائندہ افراد کو حکومت ساتھ لیکر چل رہی ہے معاشی اصلاحات مرتب کرنے میں بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت ہمیشہ شامل حال رکھی گئی ہے۔
پاکستان کامستقبل رو شن ہے:اے ڈی چوہدری
Mar 07, 2022