رحیم یار خان ٗاحسان پور ٗ رکن پور( بیورو رپورٹ + ڈسٹرکٹ رپورٹر نمائندہ نمائندہ نوائے+ خبرنگار) صوبائی وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے رکن پور میں5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد نے صوبائی وزیر خزانہ کو ضلع میں جاری کھیلوں کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے ہدایت کی کہ رکن پور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے اس علاقہ میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا اور نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب ہو گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپورٹس کمپلیکس کے کاموںکو جلد مکمل اور گرائونڈ یں گراس لگائی جائے۔
رکن پور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے کھیلوں کو فروغ ہوگا: ہاشم جواں بخت
Mar 07, 2022