نظام مصطفٰیؐ کے نفاذ سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی: سعدحسین رضوی

بھکر(نامہ نگار) ملک سے مہنگائی بے روزگاری بدامنی کا ایک ہی راستہ ہے صرف دین مصطفی ؐ کو تخت پر لے آئیں تمام سیاسی جماعتیں آج اگر اس بات پر متفق و متحد ہو جائیں کہ ملک میں نظام مصطفٰیؐ کا نفاذ ہو تو ہمارے اسلامی ملک کی تقدیر بھی بدل جائے گی ایک بار اس نظام کا حصہ تو بنیں ان خیالات کا اظہار علامہ حافظ سعدحسین رضوی سربراہ تحریک لبیک پاکستان  نے گزشتہ روز  ڈیرہ ملک یونس رضا حطار پر سیاسی و سماجی شخصیت ملک یونس رضا حطار کی تحریک لبیک میں شمولیت کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملک یونس رضا حطار نے باقاعدہ تحریک لبیک میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا جٹ اتحاد گروپ بنانے کا مقصد حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ تھا تاہم 72سالوں سے اس حلقہ میں عوام کو صرف ووٹ کیلئے استعمال کیا گیا مگر ان کے حقوق کی جنگ نہیں لڑی گئی تحریک لبیک پاکستان ملک میںحقیقی تبدیلی لائے گی۔

ای پیپر دی نیشن