کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچایا جاسکتا ہے: محبوب احمد ملک

بھکر(نامہ نگار)جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لایا جاسکتا ہے کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار چیف وارڈن محکمہ سول ڈیفنس بھکر حاجی محبوب احمد ملک نے چک نمبر 59خانپور میں والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا ۔آخر پرحاجی محبوب احمد ملک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن