میانوالی پولیس کے ہاتھوں نوجوان کا قتل ،فریقین میں صلح ہو گئی

میانوالی (نمائندہ نوائے وقت )کچھ عرصہ قبل میانوالی پولیس کے ہاتھوں علاقہ بندیال کے رہائشی نوجوان عامر اعوان کے قتل کے الزام میں تھانہ قائد آباد میں ہونے والی ایف ائی آر کی باقاعدہ صلح ہوگئی بندیال شریف میں اس مقدمہ کی میانوالی پولیس اور بندیال کے رہائشی عامر مرحوم اعوان برادری کے درمیان صلح کی تقریب ہوئی صلح کرانے میں اہم کردار ایم پی اے ملک احمد خان بھچر ،ملک عامر بندیال ایم پی اے ،ملک فتح خالق بندیال، ملک خورشید بندیال نے ادا کیا جبکہ دیگر معاونین میں ڈی ایس پی مہر ریاض،ایس ایچ او ملک قاسم نتھوکہ اور دیگر معززین و معاونین ہارون خان رب نواز ہاتھی خیل توقیر خان پھوکے خیل کے علاوہ دیگرمعززین نے شرکت کی ۔آخر میں صاحبزادہ محمد افضال بندیال شریف نے دعا کرائی۔

ای پیپر دی نیشن