بہاولپور(نامہ نگار) انجمن تاجران سوئیٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی صدیق نے کہا بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہر طبقہ فکر کے افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں انہوں نے کہا اشیا خوردونوش کی روزبروز بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کاروباری زندگی بھی خاصی متاثر ہو کر رہ گئی انہوں نے کہا سابقہ حکومت میں 16 کلو کا گھی کے ٹین قیمت 1900 رو پے تھی جبکہ اب6 ہزار روپے کا خرید کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے ساتھ دکانداروں کو خصوصی ریلیف کا مطالبہ کیاہے۔