داؤدخیل (نامہ نگار) کمرمشانی سب ڈویژن میں عملہ کی کمی کو وزیر پانی وبجلی اور چیف فیسکو فوری پورا کریں۔ سب ڈویڑن کمرمشانی میں چھ آبادی والے فیڈرز شامل ہیں یہ فیڈر پانچ ملازمین کے سہارے چل رہے ہیں یہاں پر ایک سو تیس سیٹیں منظور شدہ ہیں لیکن پنتیس صرف ورکنگ پوزیشن میں ہیں اس میں سے چار ملازم تنخواہ کمرمشانی سب ڈویڑن سے لیتے ہیں مگر ڈیوٹی میانوالی کررہے ہیں سب ڈویژن کمرمشانی کاایریا کوٹ چاندنہ سے لیکر زیڑھی چشمیہ ناصری والہ ,سمند والہ سب ڈویڑن کمرمشانی میں شامل ہیں یہ وزیر پاکستان عمران خان کا آبائی حلقہ ہے اور افرادی قوت نہ ہونے سے واپڈا کے لیے فالٹ تلاش کرنے اور بجلی کی ترسیل جاری رکھنے میں وقت زیادہ لگتا ہے جس سے عوام کو تکلیف ہو تی ہے۔