ڈوکرسیپکو بجلی چوری کیخلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کرے گی،سعید احمد ڈاوچ

Mar 07, 2022

ی (نامہ نگار )  سیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف ایگزیکیوٹو آفسر سیپکو سعید احمد ڈاوچ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیف ٹیکنکل آفسر منظور حسین سومرو / چیف کمرشل افسر محمد خان سوھو / چیف آپریٹنگ ڈائریکٹر عبدالکریم میمن۔سرکل لاڑکانہ کے ایس ای عبدالغفار ماکو / ایس ای سرکل دادو اعجاز احمد چنا / ایس ای سکھر مولانا منظور حسین سومرو۔کے علاوہ انجینئر شاہ محمد باجکانی /انجینئر مظفر حسین کھاوڑ /انجینئر ظہور احمد قریشی۔ /انجینئر شفقت حسین لاشاری / ڈپٹی کمرشل منیجر لاڑکانہ اصغر علی سانگی /انجینئر امداد ایڈ / روینیو افسران سھیل احمد کھاوڑ /اعجاز احمد کنبھر سمیت دیگر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  چیف سیپکو نے اجلاس کو مزید بتایا کہ بجلی چور ملک اور قوم کے  مشترکہ دشمن ہیں  انکے گرد گھیرا تنگ رہے گا۔ چیف سیپکو نے اجلاس میں عندیہ دیا گیا کہ بجلی چوروں اور بقایا داروں کے خلاف آپریشن میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے فورس سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔تاکہ کسی مزاحمت سے نمٹا جاسکے۔ چیف سیپکو نے لاڑکانہ سرکل کے ایس ای عبدالغفار ماکو اور انکی ٹیم کی محنت کو سراہا کیونکہ سرکل لاڑکانہ نے ریکوری میں پلس کیا ہے۔ 

مزیدخبریں