سیہون شریف(نامہ نگار) لعل باغ سہون کے قریب جھانگارہ لنک روڈ پرہینڈ گرینڈ کی اطلاع ملنے پر سہون پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے دستی بم کو ناکارہ بنادیا ۔تفصیلات کے مطابق لعل باغ سہون کے قریب جھانگارہ لنک روڈ پرواقع گائوں شہپات کے مقام پر سہون پولیس کو ایک ہینڈ گرینڈ بم برآمد ہوا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم کو اطلاع کیا گیابعد ازاںحیدررآباد سے بم ڈسپوزل ٹیم نے سہون پہنچ کر دستی بم کو ناکارہ بنایا اس موقع پر بم اسکواڈ ٹیم کے انچارج امان اللہ بنگش نے صحافیوں کو بتایا کہ دستی بم نیا ہے اور وہ فیوز نہ ہونے کے باعث پھٹ نہ سکا ہے انہوں نے بتایا کہ اس میں بارود موجود ہے ۔اور یہ پھینکنے سے پھٹ سکتا تھا دوسری طرف سیہون پولیس ناکارہ بارودی مواد اپنی تحویل میں لے کرتفتیش کر رہی ۔